انجن باولی بس اسٹاپ پر منچلے نوجوانوں کی لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ

   

حیدرآباد۔ 23 فروری (سیاست نیوز) پرانے شہر حیدرآباد میں انجن باؤلی بس اسٹاپ کے قریب چند منچلے لڑکوں کی جانب سے کالج جانے والی لڑکیوں کو چھیڑنے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ روزانہ دوپہر کے وقت جب کالج ختم ہوتا ہے تو لڑکیاں بس اسٹاپ پر ٹھہرتی ہیں اس وقت چند منچلے لڑکے بس اسٹاپ کے قریب گاڑیوں کو روک کر انہیں چھیڑ رہے ہیں اور بس کا پیچھا کررہے ہیں اور انہیں کچھ نہ کچھ کہتے ہوئے ان سے بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے لڑکیاں پریشان ہو رہی ہیں اور انہیں کالج سے گھر جانے کے لئے دشواریاں ہو رہی ہیں۔ انجن باؤلی سے یہ لڑکیاں شہر کے مختلف مقامات جیسے شاہین نگر، پہاڑی شریف، بنڈلہ گوڑہ، بابا نگر اور دیگر مقامات جانے کے لئے بس کے انتظار میں رہتے ہیں۔ اس وقت منچلے لڑکے انہیں چھیڑ رہے ہیں۔ مقامی عوام نے اس سلسلہ میں پولیس خاص کر شی ٹیم کو کارروائی کرتے ہوئے منچلے لڑکوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ (ش)