نیویارک : امریکی ایئر لائن کے طیارے کو ٹیک آف کے فوراً بعد انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ امریکی ریاست کولاراڈو کے ڈینور ایئر پورٹ پر پیش آیا۔ امریکی ایئر لائن کے طیارے کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب جہاز کے ٹیک آف کے فوراً بعد اس کے ایک کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے جہاز کے انجن میں پرواز سے پہلے ایک خرگوش پھنس گیا تھا جس کے باعث جہاز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔