انجیا نگر بورا بنڈہ میں قمار بازی کے خلاف کاروائی ، 5 قمار باز گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بورا بنڈہ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر پولیس روی کمار کے مطابق بورا بنڈہ کے انجیا نگر میں کی گئی کارروائی میں پولیس نے 5 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ جن میں چندانندا چاری ، شیوا راما کرشنا ، دھرما راجو ، سمہاچلم ، شیامل راؤ کو گرفتار کرلیا جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکنان ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 10 ہزار روپئے ضبط کرلیے اور انہیں نامپلی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جہاں فاضل جج نے انہیں 14 دن جیل کی سزا سنائی ہے ۔ انسپکٹر روی کمار نے علاقہ میں قمار بازی کرنے والوں کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا ۔ انسپکٹر نے کہا کہ چبوتروں ، جھاڑیوں و دیگر مقامات پر غیر سماجی سرگرمیاں انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔۔ ع