انجیکشن نے برازیلین باڈی بلڈر کی جان لے لی

   

برازیلیا : 23 انچ کے ڈولیبنانے کیلئے جان لیوا تیل کے انجیکشن لگا کر مشہور ہونے والا برازیلین باڈی بلڈر اور ٹک ٹاک اسٹار 55 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔برازیل سے تعلق رکھنے والے ولادیر سیگاتو ایک مشہور باڈی بلڈر اور ٹک ٹاک اسٹار تھے،چھ سال قبل انہیں ڈاکٹروں کی جانب سے جان لیوا تیل سینتھول کے انجیکشن لگانے سے منع کیا گیا تھا۔فالج اور انفیکشن کے خطرے کے باوجود انہوں نے کئی سالوں سے سینتھول کے انجیکشن کا استعمال جاری رکھا تاکہ وہ اپنے مسلز کو بڑھاسکے اور خوبصورت نظر آسکیں۔ولادیرسیگاتو کو گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جہاں بعد ازاں ان کی موت ہو گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے باڈی بلڈرز اپنے جسم کو جلد بڑھانے کیلئے سینتھول انجیکشن کا انتخاب کرتے ہیں لیکن بعد ازاں یہ خطرات کا باعث بنتا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے-