اندرا نگر جوبلی ہلزمیں پولیس کی تلاشی مہم، گاڑیاں ضبط

   

حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے اندرا نگر علاقہ میں اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں کارڈن سرچ آپریشن کیا جس میں گاڑیاں ضبط کرلی گئیں اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون شریمتی پی سومتی کی زیر نگرانی پولیس کی خصوصی ٹیموں نے اندرا نگر علاقہ کے 122 مکانات کی تلاشی لی اور 200 افراد کی تفصیلات حاصل کئے۔ اس کارروائی کے دوران 46 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں جن کے دستاویزات موجود نہیں تھے اور 87 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔