میدک کے مضافات میں ضلع کلکٹر کا دورہ ، عہدیداروں کو مختلف ہدایتیں
میدک، 30/ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک منڈل کے بالا نگر دیہات میں اندرامّا مکانات کی تعمیر کے عمل کے بارے میں استفادہ کنندگان کو آگاہ کرنے کے لیے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ہاؤسنگ ایم ڈی وی پی گوتم اور ضلع کلکٹر راہل راج نے شرکت کی۔وہ میدک ضلع کے منڈل میدک میں واقع بالا نگر میں ہاؤسنگ ایم ڈی وی پی گوتم اور ضلع کلکٹر راہل راج نے فیلڈ میں اندرامّا مکانات کی تعمیر کے عمل کا جائزہ لیا اور استفادہ کنندگان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں، انہوں نے بیداری پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے بالانگر دیہات میں اہل افراد کے لیے پہلے مرحلے میں 117 مکانات کی منظوری دی ہے۔ ریاستی حکومت کا مقصد غریب عوام کے لیے گھروں کی تعمیر کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف مراحل میں زیر تعمیر مکانات کے استفادہ کنندگان اگر اپنی تعمیراتی پیش رفت کی تصاویر بھیجیں گے تو ان کے بینک کھاتوں میں مرحلہ وار فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق ہی اخراجات کریں ۔