اندرون پانچ ماہ میونسپل انتخابات کروانے ہائی کورٹ کی حکومت کو ہدایت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ 5 ماہ کے دوران میونسپل انتخابات کا انعقاد عمل میں لائے ۔ نیز عدالت نے انتخابات سے قبل کی کارروائیوں کے لیے 119 دنوں کا وقت بھی دیا ہے جب کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے مزید 30 اضافی دن کا بھی وقت فراہم کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ 5 ماہ کے اندرون میونسپل ، کارپوریشن اور میونسپالٹیز کے ریاست میں انتخابات کروادے ۔ ہائی کورٹ نے انتخابات سے قبل ہونے والی سرگرمیوں کے لیے وقت دینے کے بعد اس میں مزید 30 دنوں کا اضافہ کیا ہے تاکہ انتخابات کے انعقاد کے لیے بھی بہتر وقت دستیاب ہوسکے ۔ انتخابات کے لیے جو 30 دنوں کا وقت دیا گیا ہے اس میں 20 دن کارپوریٹرس اور کونسلرز کے راست انتخابات کے لیے مقرر کئے گئے ہیں جب کہ دیگر 10 دنوں میں بالواسطہ انتحابات منعقد کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں اور یہ بالواسطہ انتخابات میئرس اور چیرپرسن کے لیے ہوں گے ۔ واحد بنچ جس کی صدارت جسٹس پی نوین راؤ کررہے ہیں نے عبوری حکم جاری کیا کہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن اور تلنگانہ اسٹیٹ بیک وارڈ کلاسیس ویلفیر اسوسی ایشن جنہوں نے علحدہ علحدہ طرز پر انتخابات کے انعقاد کے لیے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی تھی اس درخواست پر فیصلہ سنایا گیا ۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن جس کی موجود میعاد 2 جولائی 2019 کو ختم ہورہی ہے اس کے انتخابات جلد از جلد کروائے ۔۔