اندرون ہفتہ دھان کی عدم خریدی پر کلکٹریٹ میں ذخیرہ کیا جائے گا

   

حکومت کو محمد علی شبیر کا انتباہ ، کلکٹر سے فون پر بات چیت ، دو مکنڈ منڈل کے مواضعات میں رچہ بنڈہ پروگرام میں شرکت

کاماریڈی : ورنگل ڈیکلریشن کے بارے میں عوام کو واقف کرانے کیلئے گھر گھر پہنچنے کانگریس پارٹی کی مہم کے دوسرے دن آج محمد علی شبیر کاماریڈی ضلع کے دومکنڈہ منڈل کے موضع سنگمیشور، لنگو پلی ، بٹی مکلا دیہاتوں کا دورہ کیا اور رچہ بنڈہ پروگراموں میں حصہ لیا ۔ محمد علی شبیر ان دیہاتوں کو پہنچنے پر کانگریس پارٹی کے کارکنان اور عوام نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا اس موقع پر محمد علی شبیر ریالی کے ذریعہ گھر گھر پہنچتے ہوئے عوام سے ملاقات کی دیہاتوں میں محمد علی شبیر کو وظائف کی منظوری اور بیڑی مزدوروں کی سند کو بند کرنے کے بارے میں اور کسانوں کی جانب سے دھان کی فروختگی کو لیکر بڑے پیمانے پر شکایتیں کی جارہی تھی ہر دیہات میں کسانوں نے دھان کے ذخیرہ کو بتاتے ہوئے ایک ہفتہ سے ہر روز دھان کو دھوپ میں خشک کیا جارہاہے اور رات کے اوقات میں ایک جگہ کرکے اس کو بارش سے محفوظ رکھا جارہا ہے لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے خریدی نہیں کی گئی کے بارے میں واقف کرانے پر محمد علی شبیر نے فون پر کلکٹر سے بات چیت کی اور اندرون ایک ہفتہ دھان کی خریدی مکمل نہیں کی گئی تو ہر دیہات سے دھان کلکٹریٹ کو منتقل کرتے ہوئے ذخیرہ رکھیں گے اور خریدی تک دھان کو یہیں پر رکھا جائیگا محمد علی شبیر نے کہا کہ ایک ماہ تک کانگریس پارٹی گھر گھر پہنچ کر رچہ بنڈہ پروگرام کو انجام دے گی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرے گی عوام کے درمیان جاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا جائیگا ۔ رچہ بنڈہ عوامی مسائل کے واقفیت حاصل کرنے کیلئے بہترین پلاٹ فارم ہے مرکزی حکومت بیڑی صنعت کو بندکرنے کیلئے سونچ رہی ہے اور بیڑی صنعت کو بند کرنا چاہتی ہے تو رات میں سگریٹ اور تمباکو بھی بند کریں ۔ تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر خواتین بیڑی صنعت پر منحصر ہے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے عوام نالاں ہے ۔ 50 فیصد دھان کی فروختگی خانگی طور پر کی جارہی ہے بارش کے خوف سے کسان حکومت کے سنٹروں کے بجائے کم دام پر بھی فروخت کرنے کیلئے مجبور ہورہے ہیں اگر کے سی آر دھان کی خریدی نہیں کرے تو کانگریس پارٹی خاموش تماشائی نہیں رہے گی ۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد 2لاکھ روپئے تک کہ قرضہ جات معاف کریں گے اور کانگریس پارٹی زرعی شعبہ کے فروغ کیلئے اقدامات کرے گی ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر سرینواس رائو کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔