بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ہولی کے دن ایک بڑا اعلان کیا ہے ،2019کے لوک سبھا انتحابات کے لئے انکے متعلق چل رہی خبروں کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ نہ وہ الیکشن لڑئیں گے اور نا ہی کسی پارٹی کے لئے تشہیر کرئینگے ۔
سلمان خان کا یہ ٹویٹ تب آیا جب ایک رپورٹ میں سامنے آیا کہ مدھیہ پردیش کانگریس نے سلمان کو اندور میں پارٹی کیلئے تشہیر کرنے کی گذارش کی تھی ۔ سلمان خان کی پیدائش اندور میں ہوئی اسلئے انکا اندور سے خاص تعلق ہے ، اسی لئے انکے متعلق طرح طرح کی خبریں آرہی تھیں ۔مدھیہ پردیش کے کانگریس تر جمان ٹرسٹ ا ف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمارے لیڈر سلمان خان سے بات چیت کر رہے ہیں کہ وہ ہمارے لئے تشہیر کریں ہمیں امید ہے کہ وہ ہماری درخواست کو قبول کرئیں گے ‘‘۔
دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ وہ اسوقت اسلئے سیاست سے اپنے اپ کو دور رکھنا چاہتے ہیں کہ سلطان نامی فلم میں فلم انڈسٹری کا اتنا پیسہ لگا ہے کہ دونوں کام ایک ساتھ سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے ۔ انکے متعلق یہ خبر وائرل ہونے کے بعد سلمان خان نے انتخابات اور کیمپنس کے متعلق خبروں کو رد کرنے کے لئے لمبی خاموشی کے بعد یہ بیا ن ٹویٹر کے ذریعہ دیا ۔
(سیاست نیوز)
Contrary to the rumours I am not contesting elections nor campaigning for any political party..
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) March 21, 2019