اندھراپردیش کے ایس کوٹہ حلقہ کے رکن اسمبلی نے کورونا میں مثبت تجربہ کیا ہے

   

اندھراپردیش کے ایس کوٹہ حلقہ کے رکن اسمبلی نے کورونا میں مثبت تجربہ کیا ہے

امراوتی: اندھراپردیش کے ایس کوٹہ حلقہ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے، ملی اطلاعات کے مطابق رکن اسمبلی کچھ دن پہلے ہی امریکہ سے لوٹے تھے، ریاست میں پہلی بار کوئی رکن اسمبلی کورونا کے شکار ہوگئے ہیں، یہاں تک کہ رکن اسمبلی کے گن مین بھی کورونا کے شکار ہیں۔

کہا جا رہا کہ اندھراپردیش میں پچھلے ہفتے سے روزانہ کورونا کے معاملات بڑھتے ہی جا رہے ہیں، 477سے زائد معاملات پچھلے ہفتے میں درج کیے گئے ہیں۔

متاثرہ رکن اسمبلی کا تعلق وائی ایس ار کانگریس سے ہے، جب وہ امریکا سے لوٹے تو وہ ہوم کورئنٹائن میں تھے اور دو بار جانچ کیے جانے کے بعد دونوں بار رپورٹ منفی ائی تھی، جب کل تیسری بار کل چیک کیا گیا تو رپورٹ مثبت آئی، رکن اسمبلی کو ائیسولین وارڈ میں بھیجا گیا ہے البتہ انکے گن مین کی رپورٹ کے بارے میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے تصدیق ہونی باقی ہے۔