انسانی اسمگلرزز کے ذریعہ فرانس پہنچنے والے303 ہندوستانی ’ ڈی پورٹ ‘ ہو گئے؟

   

پیرس: وسطی امریکہ کیلئے چارٹرڈ جہاز پر سوار ہو کر فرانس اترنے والے 303 ہندوستانیوں کو تفتیش کے بعد ان کے ملک ہندوستان واپس ‘ڈی پورٹ ‘ کیا جائے گا جو امکانی طور پر ہندوستان میں اترنے والے ہیں۔ان تمام ہندوستانیوں کو انسانی سمگلنگ کا بین لاقوامی گروہ غیر قانونی طور وسطی امریکہ کے راستے کینیڈا اور شمالی امریکی ملکوں میں داخل کرنے لایا تھا۔ لیکن تکنیکی مسئلے کا کہہ کر یہ چارٹرڈ طیارہ فرانس کے ایک دور افتادہ دیہی ائیر پورٹ پر اترا تھا۔ جہاں شک ہونے کی بنیاد پر جہاز کو آگے روانہ ہونے سے روک دیا گیا اور بعض مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔اس کے فوری بعد فرانسیسی پراسیکیوٹر نے ان افراد سے تفتیش شروع کر دی تھی۔ واضح رہے کچھ عرصے سے ہندوستانی شہریوں کے بارے میں بین الاقوامی ائیر پورٹس پر منشیات لانے لے جانے کی خبروں کے علاوہ دوسرے ملکوں میں جاسوسی کرنے اور تخریبی کارروائیوں یا ٹارگیٹ کلنگ کے جرائم میں ملوث ہونے کی خبریں معمول بنتی جارہی ہیں۔نریندر مودی کے زیر قیادت ہندوستان کی شناخت میں یہ اہم تبدیلیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ نریندر مودی کے مخالف سیاستدان ان باتوں کو مودی کے طرزسیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔