انسانی اسمگلنگ کے خلاف حیدرآباد میں بیداری واک

,

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : انسانی اسمگلنگ یا بردہ فروشی کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے ساری دنیا میں بڑے پیمانہ پر واک فار فریڈم منعقد کیا جارہا ہے ۔ یہ پروگرام بہ یک وقت 50 ملکوں میں 450 مقامات پر منعقد ہوگا ۔ اکٹوبر میں بھی اس کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ ریاست تلنگانہ پولیس کی خواتین شعبہ کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے والینٹرس کی ٹیم کے ساتھ غلامی کے خلاف واک فار فریڈم کو موومنٹ انڈیا کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ 19 اکٹوبر کو منعقد ہونے والے اس واک فار فریڈم میں 2500 افراد نے حصہ لینے سے اتفاق کیا ہے ۔ واک میں حصہ لینے والے افراد خاموش جلوس نکالیں گے اور اپنی ساری زندگی میں بردہ فروشی یا انسانی اسمگلنگ کو ختم کرنے میں تعاون کرنے کا عہد کیا ہے ۔ یہ واک شہر میں 19 اکٹوبر ہفتہ کی صبح وائی ایم سی اے سکندرآباد سے شروع ہو کر ایس ڈی روڈ اور سنگیت لین سے ہو کر واپس وائی ایم سی اے سکندرآباد پہونچے گا ۔۔