انسانی ترقی میں ہندوستان مزید پیچھے

   

اقوام متحدہ : انسانی وسائل کے فروغ کے معاملے میں ہندوستان عالمی سطح پر مزید ایک درجہ پیچھے ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسی یو این ڈی پی نے آج اس ضمن میں اشاریہ پر مبنی رپورٹ 2020ء جاری کی۔ اس میں 189 ملکوں میں ہندوستان کا رینک 131 ہے۔ گزشتہ مرتبہ 2018ء میں ہندوستان ایک درجہ بہتر 130 رینک پر تھا۔ نمائندہ یو این ڈی پی شوکو نوڈا نے کہا کہ ہندوستان کی رینکنگ میں گراوٹ کا مطلب یہ نہیں کہ دیگر ملکوں نے بہت اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کارگذاری میں تنزلی آئی ہے اور دیگر ترقی پذیر ممالک جیسے پاکستان اور بنگلہ دیش بھی ہندوستان سے پیچھے ہیں۔