حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ انسانی حقوق کمیشن نے عوامی مسائل کی سماعت 30 اپریل تک موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وائرس لاک ڈائون کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ حکومت نے لاک ڈائون کی میعاد میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ کمیشن سے اہم مسائل کے سلسلہ میں انچارج عہدیدار سے فون نمبرات 9963141253 اور 900026434 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔
