راجکوٹ۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم میں اپنے صبر و تحمل اور نظم و ضبط کے لئے مانے جانے والے ٹسٹ بیٹسمین چتیشور پجارا نے دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے بارے میں کہا ہے کہ موجودہ حالت میں گھر میں رہنا سب سے زیادہ ضروری ہے اور کسی بھی کھیل سے زیادہ اہم انسانی زندگی ہے ۔پجارا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ ضروری گھر میں رہنا ہے ۔سب کو اس خطرے کو سمجھنا چاہئے اور انہیں گھروں کے اندر ہی رہنا چاہئے ۔