انسانی زندگیوں کو اہمیت دینے اولین ترجیح : وزیراعظم

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں ہر شہری کی زندگی کو بچانے ہر ایک فرض ہے ۔ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ سڑکوں کو موٹر رانوں کیلئے محفوظ بنایا جائے ۔ اس کیلئے حکومت کے ساتھ ہی انفرادی اور اجتماعی سطح پر کئی کوششیں کی جارہی ہے ۔ زندگی بچانے کی ان کوششوں میں ہم سب کو آگے آنا ہوگا ۔ سڑک حادثے انسانی جانوں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ان حادثات کی روک تھام کیلئے عوام میں شعور بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ظاہر کی ۔ عوام میں شعور پیدا کرتے ہوئے انسانی جانوں کا تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔