ریاض: چار سال قبل ایک شاہی فرمان کے ذریعے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تحقیق کے لیے ایک وسیع مالیاتی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا – ایک ارب ڈالر سے زیادہ – یہ تحقیق انسانی عمر میں توسیع کرنے کے لیے تھی جس کی وجہ سے مملکت کی ہیوولوشن فاؤنڈیشن کی داغ بیل رکھی گئی۔فاؤنڈیشن – ایک عالمی فنڈ جس کا مقصد عمر بڑھنے کے عمل کوسست کرنے کے جدید طریقوں کی تلاش اور ان میں سرمایہ کاری کرنا اور لوگوں کی اچھی صحت والے سالوں کی تعداد کو بڑھانا ہے – نے تعلیمی تحقیق اور بائیوٹیک اسٹارٹ اپس میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے جو عمر بڑھنے کو سست اور عمر سے متعلق بیماریوں کا مقابلہ کرکے طویل عمری کو فروغ دیتے ہیں۔سعودی شہزادی ڈاکٹر ھیا بنت خالد بن بندر آل سعود جو تنظیم کی نائب صدر برائے تنظیمی حکمتِ عملی اور ترقی ہیں، نے العربیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ فاؤنڈیشن کا کام چند سالوں میں بڑھاپے کو کم کرنے کے کام کے ٹھوس نتائج دیکھے گا۔انہوں نے کہا، ’’ہم ایک ایسی تنظیم ہیں جو پوری انسانیت کی مدد کر رہی ہے،’’ اور مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد عمر سے متعلقہ علاج میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پہلی غیر منافع بخش تنظیم بننا ہے۔ یہ عالمی سائنسی دریافت کی مالی اعانت اور ان نجی کمپنیوں اور کاروباری افراد میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہے جو عمر رسیدگی کی سائنس کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہیں۔ہیوولیوشن ایک داعی اور عامل بننا چاہتی ہے اور سرمایہ کاری اور سائنس کے لحاظ سے فنڈنگ کے فرق کو ختم کرنا چاہتی ہے اور فاؤنڈیشن نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے گذشتہ ایک سال میں متعدد سرگرمیاں کی ہیں کہ ہم کنویننگ اور عمل انگیزی کا یہ پلیٹ فارم تیار کریں ۔
تاکہ تمام انسانیت کے فائدے کے لیے صحت کے دورانیے کی سائنس کو آگے بڑھایا جائے۔ڈاکٹر آل سعود نے کہا کہ صحت مند انسانی عمر میں توسیع کرنے والے علاج سے 21ویں صدی میں صحت کی نگہداشت کے نئے معنی سامنے آئیں گے۔2023 تک اس غیر منافع بخش تنظیم جس کا ہیڈکوارٹر ریاض ہے، نے مملکت کی سرحدوں سے باہر توسیع کی اور بوسٹن، میساچوسٹس میں اپنا پہلا بین الاقوامی مرکز قائم کیا ہے۔امریکی دفتر نے اسے لائف سائنسز میں ملک کا سب سے بڑا مرکز بنا دیا ہے۔ یہ سال کے آخر تک برطانیہ میں ایک اور عالمی مرکز بنانے پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس کے پاس ایشیا کے مرکز کا منصوبہ ہے۔تنظیم نے گذشتہ 18 مہینوں میں بڑھاپے کے خلاف، لمبی عمر کے بائیوٹیک اور صحت مند زندگی کے بارے میں تحقیق کے لیے 200 ملین ڈالر کا وعدہ بھی کیا ہے، دو بائیوٹیک کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے، دنیا بھر میں 150 سے زائد کمپنیوں کا جائزہ لیا ہے کیونکہ اس کی نظر فنڈنگ کے مواقع پر ہے۔
، دنیا بھر کے سائنسدانوں کی جانب سے 500 سے زیادہ گرانٹ کی درخواستوں کو بتدریج کم کر رہی ہے، صحت مند انسانی زندگی میں جی سی سی کا اولین روڈ میپ شائع کر چکی ہے، اور نومبر میں مملکت کے پہلے گلوبل ہیلتھ اسپین سمٹ کی میزبانی کی تیاری کر رہی ہے۔