حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر کے نواحی علاقہ باچوپلی میں پیش آئے انسانیت سوز واقعہ میں ایک سگے بھائی نے اپنی بہن کو حاملہ بنادیا ۔ اس درد ناک حقیقت کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی کی والدہ نے اپنی 13 سالہ بیٹی کو خرابی صحت کے سبب ہاسپٹل منتقل کیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کی طبی جانچ کے بعد حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے لڑکی کو 4 ماہ کی حاملہ قرار دیا ۔ جس کے بعد لڑکی کی والدہ کو لڑکی نے سارے واقعہ کی حقیقت کو بیان کیا ۔ اس کمسن بچی کا بھائی جس کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے گذشتہ ایک سال سے بری عادتوں کا شکار تھا ۔ سیل فون میں عریاں ویڈیوز اور ناقابل بیان حرکتوں کو دیکھ کر اس کا عادی بن گیا اور مکان میں والدین کی عدم موجودگی پر انسانیت سوز حرکتیں اپنی سگی بہن کے ساتھ کرتا تھا اور گذشتہ ایک سال کے عرصہ سے یہ سلسلہ جاری تھا ۔ لڑکی خوف سے اس حقیقت کو چھپائی ہوئی تھی ۔ ڈاکٹر کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ چائیلڈ پروٹیکشن سیل کے عہدیداروں نے پولیس میں شکایت کردی ۔ پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔ ع