گمبھی راؤ پیٹ میں جمعیۃ العلماء کے ممبر سازی پروگرام سے حافظ محمد فہیم الدین منیری اور دیگر کا خطاب
گمبھی راؤ پیٹ ۔ محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق قوم و ملت کی رہبری ورہنمائی کے ساتھ خدمت خلق انسانیت کی بنیاد پر کام کرنے والی ملک کی قدیم نمائندہ جماعت جمعیۃ علماء ہند ہے۔ اسی ضمن میں 12 اکتوبر سہ شنبہ صبح 10 بجے جامع مسجد گمبھی راؤ پیٹ میں محبوب علی صدر جامع مسجد کی نگرانی میں مختلف دیہات قصبات سے تعلق رکھنے والے نمائندہ شخصیات کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں حافظ محمد فہیم الدین منیری نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا و مفتی خواجہ شریف ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی و مولانا نظر الحق قاسمی نائب صدر جمعیۃ منڈل کاماریڈی نے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ کی 100 سال پر مشتمل سماجی رفاہی فلاحی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خالص مذہبی جماعت ہونے کے باوجود بھی انسانیت کی بنیاد پر کام کرتی ہے، خواہ وہ سیلاب کے متاثرین ہوں یا فسادات سے دوچار ہو، یا ین آر سی اور سی اے اے کا مسئلہ ہو انسانیت کی بہبودگی کی خاطر حکومت کے ایوانوں اور عدلیہ تک آواز بلند کرتے ہوئے کامیاب نمائندگی کرتی ہے، اس موقع پر میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی ورکن عاملہ جمعیۃ علماء کاماریڈی، محمد سمیہ رکن جمعیۃ کاماریڈی، مولانا صغیر امام وخطیب مسجد گڈور، مفتی ارشد امام وخطیب مسجد نرمال، مولوی علی امام مسجد ملاریڈی پیٹ، حافظ شمشاد امام وخطیب مسجد لنگناپیٹ، ودیگر موجود تھے۔مولانا مجاہد صدیقی امام وخطیب جامع مسجد کتاپلی نے ضلع سر سلہ سے متعلق تمام منڈلس کے مسلمانوں کو جوڑ کر مسائل کو حل کرنے میں معاونت کا اظہار کیا۔ حافظ علیم الدین امام مسجد ناماپور کی قرآت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ حمید الدین خالد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر حافظ عرفان خان کے علاوہ نوجوانان کے بشمول صدر جامع مسجد گمبھی راؤ پیٹ محمد محبوب علی۔ کے علاوہ واطراف و اکناف کے ذمہ داران موجود تھے۔
