خانقاہ لطیفیہ ظہیرآباد میں جلسہ، مولانا عبدالحمید رحمانی، جناب سید شکیل پاشاہ قادری اور دیگر کا خطاب
ظہیرآباد۔ 13 ڈسمبر (ای میل) عالمی یوم امن کے موقع پر ورلڈ ہومن رائٹس پروٹیکشن اسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی صدر جناب ڈاکٹر شمیم احمد خان دہلی کی ہدایت پر خدمت خلق اور انسانی حقوق کے عنوان سے خانقاہ لطیفیہ موسی کالونی ظہیر آباد میں منعقدہ جلسے سے مخاطب کرتے ہوئے مولانا محمد عبد الحمید رحمانی چشتی سکریٹری نیشنل سیکریٹری ولڈ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اسوسی ایشن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی خوشنودی اسی وقت ممکن ہے جب اس کے بندوں پر رحم کیا جائے اور اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے ۔ جتنا ہو سکے اتنا اپنے آپ کو خلق کی خدمت میں مصروف رکھیں جس سے دنیا بھی بہتر ہو گی اور آخرت بھی بہتر ہوگی۔ مظلوم کا ساتھ دینا اسلام نے سب سے پہلے سکھایا، مغرور اور تکبر کرنے والے والوں کو حقیر سمجھا جائے ۔ معاشرے میں دن بدن انسانیت ختم ہو رہی ہے ایسے میں انسانی حقوق تنظیموں کو کو بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اولیاء صالحین کا یہی کام مخلوق خدا کو خدا سے جوڑنا اور ان کے اندر بہترین اخلاق پیدا کرنا۔ آج بڑے بڑے یونیورسٹیز اور بڑے بڑے تعلیمی ادارے ہیں لیکن وہ خدمت خلق سے خالی نظر آ رہے ہیں اس موقع پر مولانا حافظ صدیق احمد قادری حسامی نے کہا کہ انس ہے تو انسان ہیں ورنہ حیوان اور انسان میں کچھ فرق نہیں۔ احساس دنیا کی سب سے بڑی دولت ہے جس قوم میں احساس ہوتا ہے وہ قوم دنیا میں ترقی کرتی ہے انسانیت کی خدمت حقیقت میں میں اللہ کی عبادت کہلاتی ہے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیمار کی مزاج پرسی کرنا بھی عبادت ہے بھوکے کو کھانا کھلانا یہ تمام اسلام کا حصہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ مساجد اور مدارس سے بلا لحاظ مذہب و ملت اور قوم کی خدمت کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے مولانا سید شکیل پاشاہ قادری مشائخ بالاپور نے کہا کہ ہر روز انسانی حقوق کا دن منانا چاہیے اور ہر مسلمان گھر سے نکلتے وقت یہ نیت کریں کہ ہم کسی کے کام آئیں گے تو اللہ پاک اس کا دن عبادت میں شمار کیا جائے گا۔ دنیا میں نفرتیں اسی علاقے میں پائی جاتی ہیں جہاں خدمت خلق کرنے والے لوگ کم ہوا کرتے ہیں ہر علاقے میں انسانی حقوق تنظیموں کی اشد ضرورت ہے ، مولوی محمد عبداللطیف قادری نے صدارت کی۔