حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) انسٹاگرام کے ذریعہ لڑکیوں سے دوستی اور انہیں ہراساں کرنے والے ایک بدمعاش کو پولیس سائبرآباد کرائم حیدرآباد نے گرفتار کرلیا ۔ ایک کمسن لڑکی کی والدہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس سائبر کرائم نے جشنو کیرتن ریڈی ساکن میڑچل کو گرفتار کرلیا ۔ کرتن انسٹاگرام کے ذریعہ لڑکیوں کو اپنے جال میں پھانسا کرتا تھا اور کئی لڑکیاں اس کی جعلساری کا شکار ہوئی ہیں ۔ لڑکی کے نام سے انسٹاگرام پر اکاونٹ تیار کرنے کے بعد اس نے لڑکیوں کو دوستی کی درخواستیں روانہ کی اور لڑکی جیسا رویہ اختیار کرتے ہوئے ان سے نجی تصاویر اور تفصیلات کو حاصل کرلیا کرتا تھا ۔ متاثرہ لڑکی جس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے لڑکی سے دوستی کے بعد کیرتن ریڈی نے اس کی تصاویر حاصل کرلیا اور ان تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے لڑکی کی عریاں تصاویر تیار کرلیا اور ہراساں کرنے لگا ۔ ہر دن ایک نئی عریاں تصور اور عریاں ویڈیو کا یہ مطالبہ کرتا تھا ۔ دیگر صورت ویڈیوز اور تصاویر کو وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا تھا ۔ پولیس سائبر کرائم نے شکایت کے بعد کرتن ریڈی کو گرفتار کرلیا اور جیل منتقل کردیا ہے ۔ ع