حیدرآباد۔ 21 اپریل (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو نے پیر کی دوپہر منگودو پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ستیش کمار اور بگ ٹی وی رپورٹر متاپلی گوپی کو رشوت کے معاملہ میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ستیش کمار کی ہدایت پر گوپی نے شکایت کنندہ سے چار لاکھ روپے کی رشوت طلب کی اور ایک لاکھ بطور رشوت کی ادائیگی قبول کی جنہیں کھمم کے اینٹی کرپشن بیورو عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ شکایت کنندہ اور اس کے بھتیجے کا نام ایک مقدمہ میں شامل نہ کرنے کے عوض دیا گیا۔ اے سی بی اہلکاروں نے انہیں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ ش