لاہور۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سوپر لیگ کے فرنچائز مالکان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایونٹ سے حاصل شدہ انعامی رقم کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے مختص کردیں۔ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں امید ظاہر کی کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پی ایس ایل مالکان ایک مرتبہ پھر پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر سیزن پانچ کی انعامی رقم کو کورونا وائرس سے نجات کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان میں پہلی مرتبہ امن کے قیام کے بعد لیگ ٹورنمنٹ کامیابی کے ساتھ منعقد ہورہا تھا اور اس میں صرف ناک آؤٹ مقابلے ہونے تھے لیکن کورناوائرس کی وجہ سے انہیں صرف سیمی فائنلس اور فائنل تک محدود کردیا گیا تھا لیکن وہ مقابلے بھی منعقد نہیں ہوپائے۔