حیدرآباد: محترمہ صاحب النساء عرف مالن بی زوجہ جناب محمد معز الدین مرحوم ( ریلوے اسٹیشن ماسٹر ) ساکن جنگاؤں محلہ گنڈلہ گڈہ کاا مختصر سی علالت کے بعد 27 اگسٹ کو حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ وہ محمد ظہیر الدین ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر و ڈائیٹ گیسٹ لکچرر اور محمد افضل الدین ( پاشاہ ) مرحوم ، کانگریس لیڈر کی والدہ اور محمد عبدالباسط امریکی قونصل خانہ کے میڈیا اڈوائزر کی نانی ہوتی تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے8919859861 یا 8008433779 پر ربط کریں۔
٭٭جناب محمد احمد ولد جناب محمد یٰسین مرحوم کا 28 اگست کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29 اگست بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد رحمانیہ کمان ایلچی بیگ میر عالم منڈی میں ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان، دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 31 اگست کو بعد نماز عصر مسجد رحمانیہ میر عالم منڈی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 8179942511 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عابد علی جاوید ولد جناب محمد اعجاز علی کا مختصر سی علالت کے بعد 28 اگسٹ 2021 کو انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8978627307 یا 9949617863 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد علی خان جاوید ولد جناب محمد احمد علی خان مرحوم ساکن ہمایوں نگر کا بعمر 70 سال 27 اگست بروز اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بادپاؒ فرسٹ لانسرز میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394022436 پر ربط کریں ۔