انفینکس نے جی ٹی 10 پرو اسمارٹ فون لانچ کیا

   

نئی دہلی: اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ ٹیلی ویژن بنانے والی معروف کمپنی انفینکس نے آج ہندوستانی مارکیٹ میں اپنا نیا گیمنگ اسمارٹ فون جی ٹی 10 پرو لانچ کرنے کا اعلان کیا جس کی قیمت 17999 روپے ہے ۔اس اسمارٹ فون کو یہاں لانچ کرتے ہوئے انفینکس انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انیش کپور نے کہا کہ اب ان کی کمپنی پریمیم، مڈ پریمیم، میڈیم اور کفایتی چار کیٹیگریز میں اسمارٹ فون بنا رہی ہے اور اب گیمنگ کیٹیگری میں بھی اسمارٹ فونز لانچ کیے جارہے ہیں۔ اس فون کا ڈیزائن گیمنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اس لیے اس کے پیچھے گیمنگ کے مطابق لائٹنگ بھی دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.67 انچ ہے ۔ اس میں 16 جی بی ریم ہے جس میں 8 جی بی ان بلٹ اور 8 جی بی ورچوئل ریم دستیاب ہوگی۔ اس کی اسٹوریج کی گنجائش 256 جی بی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں ریئر میں 120 ایم پی کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ اور سیلفی کے لیے 32 ایم پی کیمرہ ہے ۔