اننت ناگ میں کیفے ٹیریہ نذرآتش

   

Ferty9 Clinic

سرینگر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں محکمہ سیاحت کی ایک کیفٹیریہ نذر آتش ہوگئی ہے۔ سری گفوارہ میں محکمہ سیاحت کی ایک کیفٹیریہ پیر اور منگل کی درمیانی شب نذر آتش ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے جائے واردات پر پہنچنے سے قبل کیفٹیریہ خاکستر ہوچکی تھی۔ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔