حیدرآباد 27 جنوری (یو این آئی) آندھراپردیش کے اننت پورضلع کے کلیانادُرگم علاقہ میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے کوتورگاوں کے نواح میں یہ جنگلی جانور نظرآیا۔وہاں سڑک سے گذرنے والے ایک شخص نے اس تیندوے کی ویڈیو لے لی اور اس بات سے مقامی افراد کو واقف کروایاجس کے بعد اس علاقہ میں رہنے والوں میں تشویش دیکھی جارہی ہے ۔کئی افراد راتوں کو گھر سے نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی گئی۔