انوشکا کو کوہلی سے شادی کے فیصلے پر اطمینان

   

نئی دہلی۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ میں نے چھوٹی عمر میں ہی ویراٹ کوہلی سے شادی کر لی اور مجھے اپنے فیصلے پر اطمینان ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوہلی سے 29 سال کی عمر میں ہی شادی کر لی کیونکہ میں اپنے شوہر سے بے پناہ محبت کرتی تھی اور کرتی ہیں۔ شادی انسان کی زندگی میں قدرتی پیشرفت کا نام ہے جس میں انسان ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کے عمل سے گزرتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ 29 سال کی عمر میں شادی کرنا اداکاراوں کے لیے بہت جلد شادی کر لینے اور کیریئر کو داؤ پر لگا دینے کے مترادف ہوتا ہے، اس عمر میں اداکارائیںکیریئر کے عروج پر ہوتی ہیں لیکن میں نے مصروف ترین زندگی میں سے شادی کے لیے وقت نکالا اور جلدی شادی کرلی۔