انٹارکٹیکا بل کی منظوری کے بعد لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

   

نئی دہلی : لوک سبھا نے آج متفقہ طور پر ہندوستانی انٹارکٹیکا بل 2022 منظور کیا، جس میں فضلہ کو ٹھکانے لگانے ، فیلڈ میں تحقیق وغیرہ اور جنوبی قطبی خطہ میں محدود تحقیق جیسے کاموں کی منظوری کے لئے ایک کمیٹی قائم کرنے کی اجازت کو یقینی بنایا گیا ہے ۔بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔