انٹر اور جے ای ای مین امتحانات کی تاریخ میں ٹکراؤ

   

حیدرآباد۔یکم مارچ (پریس نوٹ) جوائنٹ انٹرنس امتحان (جے ای ای ) مین امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جن کا تلنگانہ انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات کی تاریخ سے ٹکراؤ ہورہا ہے۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جے ای ای مین کا پہلا سیشن 16 تا 21 اپریل منعقد ہوگا جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز 20 اپریل سے ہورہا ہے۔ 20 اپریل کو انٹرمیڈیٹ سال اول کا سکنڈ لینگویج کا پرچہ اول ہوگا جبکہ سال دوم سکنڈ لینگویج سکنڈ پیپر 21 اپریل کو ہوگا۔ تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کی بڑی تعداد ہر سال جے ای ای امتحان میں شرکت کرتی ہے۔ انٹرامتحانات کی تاریخ میں تبدیلی سے متعلق سوال پر بورڈ کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ تبادلہ خیال کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔