حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ سال اول کا انگلش پیپر I امتحان آج پُرامن طور پر منعقد کیا گیا۔ 5 لاکھ 8930 رجسٹرڈ امیدواروں میں 4 لاکھ 81 ہزار 457 نے شرکت کی۔ 27,473 امیدوار غیر حاضر رہے۔ نقل نویسی کے تین معاملات منظر عام پر آئے جن میں دو نظام آباد اور ایک پداپلی سے تعلق رکھتا ہے۔ عمر جلیل نے کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر امتحان منعقد کیا گیا۔
