انٹر سال اول و دوم کے ناکام طلبا کو پروموٹ کرنے پر غور

   

حیدرآباد ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سال اور اور دوم کے ناکام 325000 طلباء کو ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے بغیر پروموٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ بورڈ کے عہدیدار آندھراپردیش کے بشمول دیگر ریاستوں کے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے دو تین دن میں فیصلہ کا امکان ہے ۔ ریاست میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے تناظر میں حکومت سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کرتے ہوئے کوئی جوکھم مول لینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔