انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے موثر انتظامات کی ہدایت : ضلع کلکٹر

   

گدوال ۔/17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر بی ایم سنتوش نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس ماہ کی 28 تا 19 تاریخ تک منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات بغیر کسی غلطی کے پرامن ماحول میں منعقد کریں۔ہفتہ کو آئی ڈی او سی کانفرنس ہال میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر کلکٹر نے بتایا کہ ضلع کے 14 امتحانی مراکز میں سال اول میں 3,990 طلباء اور دوسرے سال میں 4,575 طلباء اور مجموعی طور پر 8,567 طلباء￿ امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں۔ آر ٹی سی افسران خصوصی بسیں صبح 7:00 بجے دستیاب ہوں تاکہ دیہات کے طلباء وقت پر امتحانی مراکز تک پہنچ سکیں۔ عہدیداروں کو امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے اور امتحانی مرکز کے قریب زیراکس مراکز کو بند رکھنے کے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔