انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایر امتحانات کی منسوخی کے احکامات جاری

   

حیدرآباد۔تلنگانہ حکومت نے ریاست میں کورونا وباء کی صورتحال کے پیش نظر انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایر امتحانات کی منسوخی کے احکامات جاری کردیئے۔ سکریٹری اعلیٰ تعلیم سندیپ کمار سلطانیہ نے جی او آر ٹی 100 جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایر امتحانات برائے تعلیمی سال 2020-21 منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ طئے شدہ طریقہ کار اور معیارات کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کریں۔ سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کو انٹر سیکنڈ ایر نتائج کے اعلان کیلئے طریقہ کار مدون کرتے ہوئے منظوری کیلئے حکومت کو پیش کر نے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت نے انٹر فرسٹ ایر کے تمام طلبہ کو انٹر سیکنڈ ایر میں پروموٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت کے احکامات پر ضروری کارروائی کیلئے سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سے خواہش کی گئی ہے۔