حیدرآباد۔/31 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل کے مطابق انٹر میڈیٹ فرسٹ ایر کے فزکس پیپر I اور اکنامکس پیپر I کا آج امتحان ہوا۔ 458892 رجسٹرڈ امیدواروں میں 429144 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 29748 رہی جو کہ 6.4 فیصد ہیں۔ ریاست میں نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ منظر عام پر نہیں آیا۔ 1768 امتحانی مراکز پر 25494 انویجلیٹرس کو تعینات کیا گیا تھا۔ 70 فلائنگ اسکواڈ اور 5 ریاستی سطح کی آبزرور ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ان ٹیموں نے ناگرکرنول، ونپرتی، میدک، نلگنڈہ اور یادادری اضلاع کا دورہ کیا۔ عمر جلیل کے مطابق امتحان پُرسکون انداز میں منعقد ہوا۔ ر
