حیدرآباد۔/2نومبر، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ فرسٹ ایر امتحانات کے تحت آج پبلک اڈمنسٹریشن پیپر I کے علاوہ برج کورس میاتھس پیپر I برائے بی پی سی اور ووکیشنل برج کورس امتحانات منعقد ہوئے۔ 29573 رجسٹرڈ امیدواروں میں 24980 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ 4593 امیدوار غیر حاضر رہے جو مجموعی امیدواروں کا 15.5 فیصد ہوتے ہیں۔ ریاست بھر میں نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ منظر عام پر نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانات کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر پرامن طور پر منعقد ہوئے۔ر