انٹر میڈیٹ نتائج کا 21 اپریل کو اجرائی کا امکان

   

حیدرآباد۔/15 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج توقع ہے کہ 21 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے پرچہ جات کی جانچ کے کام کو اندرون ایک ہفتہ مکمل کرلینے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ 21 اپریل کو نتائج جاری کئے جاسکیں۔ انٹر میڈیٹ امتحانات میں شریک امیدوار نتائج کی اجرائی کے بارے میں بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ ریاست بھر میں 996971 طلبہ نے انٹر میڈیٹ امتحانات میں حصہ لیا تھا۔ بورڈ اف انٹرمیڈیٹ نے اس مرتبہ ناکام ہونے والے طلبہ کے پرچہ جات کی نتائج کی اجرائی کے بعد دوبارہ جانچ کی سہولت فراہم کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آئندہ ایک ہفتہ میں پرچہ جات کی جانچ کا کام مکمل ہوجائے گا اور 21 اپریل کو نتائج کی اجرائی کا امکان ہے۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے پُرامن اور منصفانہ امتحانات کو یقینی بنانے کیلئے امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے تھے۔1