وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے طلبہ کو مایوس ہوئے بغیر اڈوانسڈ سپلیمنٹری کی تیاری کرنے کا مشورہ دیا
حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) انٹر امتحانات کے نتائج کی اجرائی کے 30 گھنٹوں کے دوران 8 طلبہ کے خودکشی کرنے کی ابھی تک اطلاعات وصول ہوئی ہیں۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلبہ کو مایوس ہونے کے بجائے ہمت و حوصلہ سے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کی تیاری کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ طلبہ کے سامنے لمبی زندگی پڑی ہے انہیں ہرگز مایوس ہوکر انتہائی اقدام کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور یہ اقدام لا حاصل ہے، والدین پر کیا گذرتی ہوگی اس پر سنجیدگی سے غور کریں۔ وزیر تعلیم نے والدین اور سرپرستوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ناکام ہونے یا کم مارکس حاصل کرنے والے طلبہ پر کسی قسم کا دباؤ نہ ڈالیں۔ نتائج کی اجرائی کے بعد پٹن چیرو میں ایک طالب علم اور حیدرآباد میں زیر تعلیم گدوال کے دوسرے طالب علم نے خودکشی کرلی۔ سکندرآباد کے نریڈ میٹ میں سیکنڈ ایئر کے طالب علم ریونت کمار نے خودکشی کرلی۔ ساتھ ہی حیدرآباد میں زیر تعلیم پرکاشم ضلع کے طالب علم اور خیریت آباد میں گوتم کمار نے خودکشی کرلی۔ کتہ کوٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور طالب علم نے کم مارکس حاصل ہونے پر گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ضلع رنگاریڈی کے منی کنڈہ میں انٹر فرسٹ ایئر کی طالبہ شانتا کماری نے امتحان میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگادی۔ ارکان خاندان نے زخمی طالبہ کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ سنتوش نگر میں ایک اور طالبہ جھانوی فیل ہوجانے پر گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ خیریت آباد میں طالب علم گوتم کمار نے انٹر سیکنڈ ایئر میں ناکام ہونے پر سیلنگ فیان سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ن
پولیس ملازمین امتحانات کی فائینل ’کی‘ آج جاری ہوگی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ وی وی سرینواس راؤ نے بتایا کہ ریاست میں پولیس ملازمین کے تقررات کیلئے انعقاد کردہ ایس آئی ، اے ایس ایس فائینل امتحانات کے پریلمنری کلید (کی ) 11 مئی کو ٹی ایس ایل پی آر بی کے سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب رہے گی ۔ اگر کوئی اعتراضات ہوں تو 14 مئی کو شام 5 بجے تک نشاندہی کی جاسکتی ہے ۔ سوال سے متعلق جواب کی بنیاد پر نمونہ کے انداز میں پیش کرنا ہوگا ۔ ن
اے ایس آئی ، ایف پی بی ، ایس آئی آئی ٹی اینڈ سی او ٹکنیکل پیپرس ( آبجکٹیو ٹائپ ) امتحانات کا 11 مارچ ایس آئی پی ٹی او امتحان کا 26 مارچ آرتھنیمٹک رجننگ ، مینٹل ایبلیٹی پیپرس کا 8 اپریل ، جنرل اسٹیڈیز پیپرس فائینل امتحان کا 9 اپریل کو انعقاد کیا گیا تھا ۔۔ ن