انٹر نیشنل ’ مدر ڈے ‘ پر چیف منسٹر کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے انٹر نیشنل ’مدر ڈے‘ کے موقع پر ریاست کی ماؤں کو مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ماں کی ممتا فطرتاً عظیم ترین اور بہت پاکیزہ ہوتی ہے۔ ہم اپنی والدہ سے صبر، تحمل ، محبت اور قربانی جیسے کئی اوصاف حمیدہ سیکھتے ہیں۔ انسان کی ترقی اور کامیابیوں کے پس پردہ ماں کا کردار اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی خواتین اور ماؤں کی فلاح و بہبودکیلئے متعدد اسکیمات ملک کیلئے مثالی ہیں۔