حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : انٹر کامیاب لڑکے / لڑکیوں کے لیے مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں گروپ سی اور ڈی زمرہ کے اسٹینو گرافر کے پوسٹ پر تقررات کے لیے اسٹاف سلکشن کمیشن نے مسابقتی امتحان رکھا ہے ۔ ڈگری امیدوار بھی اہل ہیں ۔ ماہانہ یافت 45 ہزار روپئے سے زائد ہوگی ۔ اس کے لیے اہل اور خواہش مند امیدوار آدھار کارڈ زیراکس ، اسنادات ، زیراکس اور ایک فوٹو کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 4 تا 7 بجے شام رجوع ہو کر آن لائن رجسٹریشن کروائیں ۔۔