انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکامی کے خوف سے طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکامی کے خوف سے مایوںی کا شکار ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ باجوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ کرشنا وینی جو انٹر سال دوم کی طالبہ تھی پرگتی نگر علاقہ میں رہتی تھی ۔ لڑکی انٹر سال دوم کے امتحانات لکھ رہی تھی ۔ اس لڑکی کو امتحانات میں ناکامی کا خوف ہوگیا تھا جس نے کل عمارت کی 5 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس باجوپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع
ٹریفک بوتھ سے ایک شخص کی نعش برآمد
حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز پولیس نے ٹریفک بوتھ سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلیا۔ جو مشتبہ حالت میں پائی گئی تھی ۔ تاج کرشنا ٹریفک سرکل کے قریب ٹریفک پولیس کے بوتھ میں ایک شخص مشتبہ حالت میں پایا گیا ۔ پولیس نے اطلاع کے بعد فوری مقام پر پہونچکر ایمبولنس کو طلب کیا تاہم 108 ایمبولنس نے جانچ کے بعد مردہ قرار دیا ۔ اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع