حیدرآباد ۔5 ڈسمبر ( آئی این این ) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن
(TSBIE)
نے آج کہا کہ اس نے امتحانی فیس ادا کرنے والے طلبہ کیلئے آئی پی ای مارچ 2020ء کی اسٹوڈنٹ چیک لسٹ اس کے ویب سائٹ
tsbie.cgg.gov.in
پر پیش کردی ہے ۔ سال اول کے ریگولر طلبہ ایس ایس سی / Xکلاس ہال ٹکٹ نمبر داخل کرتے ہوئے تفصیلات کی جانچ کرسکتے ہیں اور انٹر سال دوم کے ریگولر اور پرائیوٹ طلبہ گذشتہ امتحان میں شرکت کے ہال ٹکٹ نمبر کو داخل کرتے ہوئے تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں ۔ اس میں طلبہ امیدوار کا نام ، والد کا نام ، والدہ کا نام ، گروپ ، میڈیم ، دوسری زبان ، پی ایچ زمرہ ، مضامین ، ادا شدہ امتحان فیس کی رقم جیسے تفصیلات کی تصدیق کرسکتے ہیں ۔ طلبہ کو کسی تصحیح کروانے کی ضرورت ہو تو متعلقہ جونیئر کالج کے پرنسپل سے ربط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ پرنسپلس اسے متعلقہ ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ آفیسر / نوڈل آفیسر کے پاس 15ڈسمبر یا اس سے قبل داخل کریں ۔ بورڈ کے سکریٹری سید عمر جلیل نے یہ بات بتائی ۔