انٹرمیڈیٹ امتحانی پرچوں کی جانچ کا کام تیزی سے جاری

   

حیدرآباد 29 مئی ( سیاست نیوز ) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر لیل نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانی پرچوں کی جانچ کا کام تیزی کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے ۔ آئندہ ماہ جون کے دوسرے ہفتہ میں نتائج کا عالان کردیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بارہ ہزار مراکز پر امتحانی پرچوں کی جانچ کا کام انجام دیا جارہا ہے جو تقریباً مکمل ہوچکا ہے ۔ صرف دو مراکز پر پرچوں کی جانچ آخری مرحلے میں ہے جو مکمل کرلیا جائے گا۔امتحانی پرچوں کی اسکیاننگ بھی تقریباً مکمل ہوگئی ہے ۔