فرسٹ ایئر میں 7 ہزار اور سکنڈ ایئر میں 2 ہزار طلبہ غیر حاضر
حیدرآباد ۔ 24۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کا آج سے آغاز ہوا۔ فرسٹ ایئر کے تحت آج پہلا امتحان سکنڈ لینگویج پیپر I کا تھا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق سکنڈ لینگویج پیپر I کیلئے 85165 امیدواروں نے رجسٹر کیا تھا جبکہ امتحان میں 78113 امیدواروں نے شرکت کی ۔ 7052 امیدوار غیر حاضر رہے جن کا مجموعی فیصد 8.28 ہوتا ہے۔ کھمم میں نقل نویسی کے دو معاملات منظر عام پر آئے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مبصرین نے سدی پیٹ ، کاما ریڈی ، بھونگیر اور نارائن پیٹ میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ سکنڈ ایئر کے تحت پہلا امتحان سکنڈ لینگویج پیپر II کا تھا۔ اس امتحان کیلئے 32310 امیدواروں نے رجسٹر کیا تھا جبکہ 29625 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ غیر حاضر امیدواروں کی تعداد 2685 ہے۔ حیدرآباد میں نقل نویسی کا ایک معاملہ درج کیا گیا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات میں 4.2 لاکھ طلبہ شریک ہوں گے۔ یہ امتحانات 3 جون تک جاری رہیں گے ۔ ریاست بھر میں 926 امتحانی مراکز قائم کئے گئے اور 14200 انویجلیٹرس کی خدمات حاصل کی گئی ہے ۔ 1