حیدرآباد۔11 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں زائد از ایک ماہ قبل منعقدہ انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج توقع ہے کہ 13 یا 15 جولائی کو جاری کیئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں عہدیداران متعلقہ تیزی کے ساتھ انتظامات میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ جبکہ امتحانات منعقد ہوئے زائد از ایک ماہ کی تکمیل ہوچکی ہے اور اس مدت کے باوجود امتحانی نتائج کی تاخیر ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات اور والدین میں نہ صرف بے چینی بلکہ تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کیوں کہ انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری کے نتائج کی اجرائی میں تاخیر کے باعث بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن میں دوبارہ کوئی اور بے قاعدگیوں کے خدشات پائے جارہے ہیں اور اس طرح نتائج کی اجرائی میں تاخیر کے سبب گزشتہ کی طرح بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی کارکردگی کے تعلق سے مختلف شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔