حیدرآباد۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق انٹر سال اول کے 22 اپریل تا 11 مئی تک امتحانات منعقد ہوں گے جبکہ 23 اپریل تا 12 مئی سیکنڈ ایئر کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ پہلے جاری کردہ شیڈول میں 20 اپریل سے 2 مئی تک انٹر سال اول اور 21 اپریل سے 5 مئی تک سکنڈ ایئر کے امتحانات منعقد ہو رہے تھے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ 21 اپریل سے جے ای ای مین امتحانات کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ن