انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے 20 اکٹوبر آخری تاریخ

   

حیدرآباد: 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے فرسٹ ایئر انٹرمیڈیٹ سال 2024-25 میں داخلوں کی تاریخ میں 20 اکٹوبر تک توسیع کی ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 20 اکٹوبر تک داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ پرائویٹ جونیئر امیدواروں کو دیرینہ فیس ادا کرنی ہوگی جبکہ تمام سرکاری اور گورنمنٹ سیکٹرس کالجس میں کوئی دیرینہ فیس نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لیے یہ آخری موقع ہے۔ تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں ہوگی۔ انہوں نے طلبہ اور سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ بورڈ سے مسلمہ کالجس میں داخلہ حاصل کریں جن کی فہرست بورڈ کے ویب سائٹ پر موجود ہے۔ تمام جونیئر کالجس کے پرنسپلس کو ہدایت دی گئی ہے کہ فرسٹ ایئر میں 20 اکٹوبر تک داخلے انجام دیں۔1