انٹرمیڈیٹ میں دوسرے مرحلہ کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔8اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ریاست کے تمام انٹرمیڈیٹ جونیئر کالجس میں داخلوں کیلئے آخری تاریخ کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ میں تمام جونیئر کالجس میں جہاں دوسرے مرحلہ کے داخلوں کا عمل جاری تھا اور آج اس کی آخری تھی اس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دوسرے مرحلہ کے انٹر میڈیٹ میں داخلوں کیلئے آخری تاریخ 16اگسٹ ہوگی اور آخری تاریخ تک تمام سرکاری ‘ خانگی‘ امدادی اور رہائشی کالجس میں داخلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔