انٹرمیڈیٹ نتائج میں غلطیوں کے خلاف آج کل جماعتی برت

   

مخدوم بھون میں پوسٹر کی اجرائی، اہم اپوزیشن قائدین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 10 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ونود ریڈی نے کہا ہیکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں فاش غلطیوں کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کے زیراہتمام 11 مئی کو مقرر برت کے ضمن میں جمعہ کو سی پی آئی ہیڈکوارٹرس مخدوم بھون میں ایک پوسٹر کی اجرائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر تلنگانہ جوائنٹ الیکشن کمیشن (ٹی جے اے سی) کے علاوہ کانگریس، تلگودیشم، جناسینا، سی پی آئی دیگر کئی اپوزیشن جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔ انٹرمیڈیٹ نتائج کی اجرائی میں حکومت کے مبینہ غیرذمہ دارانہ رویہ کے سبب تاحال 26 طلبہ خودکشی کرچکے ہیں دیگر لاکھوں غیریقینی دوچار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو صبح تا شام اپوزیشن کا کل جماعتی دھرنا جاری رہے گا جس میں کانگریس کی طرف سے وہ اور اے دیاکر شرکت کریں گے۔ دیگر قائدین میں ٹی جے اے سی کے پروفیسر وسویشور راؤ، سی پی آئی کے سدھاکر ریڈی اور نرسمہا، پرگتی مہیلا کی سندھیا ناؤدیا، تلگودیشم ویملکا اور جنا سینا کے دیگر چند اہم قائدین بھی حصہ لیں گے۔