افشاں جبین کوBiPC میں 996 نشانات ، سمرین اور شاذیہ کو انٹر فرسٹ ایئر میں مساوی طور پر 461 مارکس
حیدرآباد۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحانات میں صرف ایک نمبر (مارک) کی کمی سے تقریباً ایک لاکھ 85 ہزار طلباء و طالبات ناکام ہوگئے۔ انٹر بورڈ ذرائع نے بتایا کہ چند طلبہ ایک امتحان میں اور بعض طلبہ دو امتحانات میں فیل ہوگئے۔ طلبہ نے بتایا کہ میاتھس (ریاضی)۔2B کے پرچہ سوالات میں سخت سوالات دیئے گئے تھے جس کے سبب ہم توقع کے مطابق مارکس حاصل نہیں کرپائے۔ کریم نگر کے جے اننیا اور پی انجنا BiPC میں ریاست بھر میں 997 مارکس حاصل کئے۔ اسی گروپ کی قطب اللہ پور سے تعلق رکھنے والی افشاں جبین کے ساتھ کے اَکھیلہ، ڈی جیوتسنا شری، جبین، وی لاونیا نے 996 نشانات حاصل کئے۔ اسی طرح MPC میں 4 طلبہ 996 مارکس حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ MEC گروپ میں 4 امیدواروں نے 990 مارکس حاصل کئے۔ CEC گروپ میں 2 امیدواروں نے 988 نشانات حاصل کئے جبکہ HEC میں ایک امیدوار نے 983 مارکس حاصل کئے۔ قطب اللہ پور سے تعلق رکھنے والی طالبہ افشاں جبین نے BiPC میں 996 مارکس حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امتحانات کی تیاری کے دوران سوشیل میڈیا سے دُور تھیں اور تعلیم پر پوری طرح توجہ مرکوز کی ہوئی تھی جس کے سبب وہ بہترین نشانات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ افشاں جبین نے مزید کہا کہ بچپن سے میرا خواب ایک ڈاکٹر بننا رہا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے انٹرمیڈیٹ میں BiPC میں داخلہ لیا تھا۔ میرے والد ایک خانگی کالج میں لیکچرر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔ میرے کالج کی جانب سے فراہم کی گئی مفت نصابی کتابیں وہ گھر لے جاکر دن رات پڑھتی رہیں اور نتیجہ بھی اُمید کے مطابق حاصل ہوا۔ افشاں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ NEET امتحان میں اعلیٰ نشانات سے کامیابی حاصل کریں گی۔ ایک اور مسلم خاندان کی دو لڑکیاں سمرین اور شاذیہ جن کا ضلع ورنگل کے نرسم پیٹ سے تعلق ہے،جنہوں نے انٹر فرسٹ ایئر میں مساوی طور پر 461 مارکس حاصل کئے۔ 2